اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے انتہائی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔بیرسٹرگوہر، عامرڈوگر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے تھے ایوان اچھے طریقے سے چلے، فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول نے اسمبلی میں تقریر کی۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بلاول جمہوریت کی باتیں برائے نام کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا، ڈپٹی سپیکر نے پیپلزپارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس بلایا، بلاول بھٹو کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ بلاول نے ایوان کا ماحول خراب کیا، بلاول بھٹو نے ثابت کیا مسٹر 10پرسنٹ کے بیٹے ہیں، بلاول نے گھر کا غصہ ایوان میں نکالا، ہم نے بلاول کو تحمل سے سنا، جب انہوں نے ذاتی حملے کئے پھر نعرے لگائے۔
انہوں نے کہاکہ بلاول کی تقریرکی مذمت کرتے ہیں، ہم آگ کے دریا سے گزر رہے ہیں، ایوان کے اندراور ان کو باہر بھی بھرپورجواب دیں گے۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار