گوگل نے تحریر سے ویڈیو تیار کرنے والا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی مبنی ایک نیا ٹول ویو (Veo) متعارف کرایا ہے۔گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر اس اے آئی ٹول کو متعارف کرایا گیا۔
کمپنی کے مطابق ویو سے صارفین کو سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ معیاری اور بہترین ریزولوشن پر مبنی ویڈیوز محض لکھ کر تیار کرنے کا موقع ملے گا۔اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ویڈیو کو تیار کرنے والے ٹولز نئے نہیں مگر گوگل ویو زیادہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
اوپن اے آئی نے تحریری ہدایات سے ویڈیو بنانے والا ٹول متعارف کروا دیااس سے قبل چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی بھی Sora کے نام سے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول تیار کر چکی ہے۔
گوگل کا نیا ٹول 1080p ریزولوشن پر مبنی ایک منٹ طویل ویڈیو محض آپ کے چند الفاظ تحریر کرنے پر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین اس ویڈیو میں سنیماٹک ایفیکٹس بھی تحریری ہدایات کے ذریعے شامل کر سکیں گے۔
خاص بات یہ ہے کہ ہر بار ویڈیو کو شروع سے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ایک بار اسے بنانے کے بعد بھی مخصوص حصوں کو تحریری ہدایات سے ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا۔مگر یہ ٹول ابھی تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوگا۔
گوگل نے بتایا کہ فی الحال یہ ٹول مخصوص صارفین کو دستیاب ہوگا، مگر کمپنی کی جانب سے مستقبل قریب میں اسے یوٹیوب شارٹس اور دیگرایپس کے لیے متعارف کرانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
بدھ, ستمبر 3
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی