سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی وزیراعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی، فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سلواکیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔
اسپتال ترجمان کے مطابق اسپتال لانے پر وزیراعظم رابرٹ ہوش میں تھے، وزیراعظم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق سلوواکیہ کیوزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت خطرے میں ہے۔یورپی کمیشن کی سربراہ نے سلوواکین وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے جبکہ ہنگری کے وزیراعظم کی جانب سے بھی سلوواکین وزیراعظم پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔