اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان نئے قرض پروگرام کیلئے آج چوتھے روز بھی مذاکرات ہوئے۔ آئی ایم ایف نے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے پروگرامز کو مزید توسیع دینے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی)کی کوریج میں اضافے اور شفافیت یقینی بنانے اور انتظامی استعداد کار میں بہتری لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنا ممکن ہوسکے کیش ٹرانسفر پروگراموں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔
حکام نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال بی آئی ایس پی پر 472ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بی آئی ایس پی مستحقیقن کو مستقبل میں بجلی ٹیرف پر کیش ٹرانسفر پروگرام کے ذریعے تحفظ دیا جائیگا۔ ستمبر 2024تک 2کروڑ گھرانوں کو مکمل طور پر فعال متحرک رجسٹری میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 93لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ رواں سال کفالت پروگرام میں مزید 3لاکھ خاندانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ہیلتھ کیش ٹرانسفر پروگرام میں 9لاکھ خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ ایجوکیشن کیش ٹرانسفر پروگرام پروگرام میں 19لاکھ بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اگلے مالی سال سماجی تحفظ کے پروگرامز کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
جمعہ, دسمبر 27
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی