اسلام آباد: وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف سے چیئرمین وانگ جائی چینگ (Wang Jaicheng)کی قیادت میں چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز (MCC Tongsin Resources)کے وفد نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی، جس میں کمپنی کی جانب سے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
کمپنی نے پاکستان میں منرل پارک بنانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی ہے، جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے۔ وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیا کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے معدنیات نکالنے، ان کی پراسسینگ اور ان کی مصنوعات کو برآمد کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو مکمل سہولت دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ وفاقی وزرا اور افسران کو چینی کمپنی کے ساتھ مشاورت اور مشاورتی عمل میں وزیرِ اعلی بلوچستان اور صوبے کے متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔