رہنما مسلم لیگ (ن)رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور خودکو تیس مار خان سمجھتے ہیں لیکن وہ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں انہوں نے کرنا کچھ نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا اگریہ (پی ٹی آئی) اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے یا اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کرنا چاہے تو بالکل کریں، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتے تھے کہ بات کریں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا جب اسٹیبلشمنٹ نے ان کا ساتھ نہ دیا تو انہوں نے کہا یہ میر جعفر اور میرصادق ہیں، ان کا جھگڑا یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست اور ملک کے نظام میں مداخلت کرے۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا عمران خان کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے بھی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پورکے پاس کرنے کو کچھ نہیں، جو اثاثے انہوں نے 9 مئی کو تباہ کیے وہ سارے پاکستانی قوم کی عزت ہیں، ان کوپتا ہے اس سیکچھ حاصل نہیں مگریہ اپنے لیڈر کے ایجنڈے پر لگے ہوئے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے تھے، اب بھی ناکام بنائیں گے، کے پی میں ان کی اکثریت ہے وہاں کچھ کر کے دکھائیں۔امیر مقام نے کہا ان کے ذہن میں صرف یہ ہے گالی دو، جھوٹ بولو، ورکرز کو بھی یہ اسی طرح کی ترغیب دیتے ہیں۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔