کراچی: شہرمیں گرمی کا پارہ 40ڈگری سے تجاوزکرگیا،دوپہرکے وقت لوکے تھپیڑے چلے، اتوارکو بھی شہرکا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہرمیں گرمی کی لہرنے مئی میں ہی جون کی یاد تازہ کردی،ہفتے کی صبح شہر کا کم سے کم پارہ گذشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافے سے 29ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب غیرمعمولی طورپر66فیصد تک بڑھا،جس کی وجہ سے صبح ہی حدت محسوس کی گئی جبکہ دوپہر کے وقت شہرمیں گرم ہوائیں اورلو کے تھپیڑیچلے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواجبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 25فیصد رہا،جس کی وجہ سے گرمی کا احساس اصل درجہ حرارت جتنا ہی رہا اورجزوی ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کو بھی موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے، شہرمیں صبح سے دوپہر کے درمیان سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیرفعال رہ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی وبالائی سندھ کے مختلف اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46تا 48ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتے ہیں،آج قمبر شہداد کوٹ،جیکب آباد اورشکارپور میں گرج چمک/ گرد وغبار کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ہفتے کودیہی سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شہیدبے نظیرآباد میں 48.5ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی