بہار: بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعے پیش آیا جس میں ایک داماد نے باقاعدہ اپنے سسر کی آشیرباد سے اپنی ساس سے شادی کرلی۔
یہ واقعہ بہار کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں سکندر یادو نامی 45سالہ شہری جو کہ 2 بچوں کا باپ ہے، اپنی بیوی کی موت کے بعد اس کے میکے یعنی اپنے سسرال میں آکر رہنے لگ گیا تھا۔
اس دوران سکندر اور ان کی 55 سالہ ساس گیتا کے درمیان پیار ہوگیا۔ یہ بات گاؤں میں کہاں چھپنے والی تھی، بالآخر دونوں کے خفیہ تعلقات کی افواہیں گاؤں میں پھیلنے لگیں اور یہ افواہ سسر دلیشور کے کانوں میں بھی پڑیں۔
ایک دن دلیشور جب گھر آئے تو دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔۔غصے کی حالت میں دلیشور سارا معاملہ گاؤں کی پنچایت کے پاس لے گیا اور اسے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
پنچایت نے ان کے داماد اور بیوی کو طلب کیا جہاں دونوں نے پیار کیا تو ڈرنا کیا کے مصداق پر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کیا۔ دونوں کا اعتراف کرنا تھا کہ دلیشور کا دل پگھل گیا اور ان دونوں کی محبت کو تسلیم کیا۔
پنچایت نے داماد اور ساس کی شادی کا فیصلہ کیا جس کے بعد دلیشور نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور شادی کے انتظامات بھی کروائے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم