لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جڑانوالہ میں مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جڑانوالہ میں مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات کرکے تشددکے ذمہ دارکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلی نے متاثرہ طالب علم کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثنا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی ہے۔
سارہ احمد کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ میں مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے مبینہ تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے، پولیس کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے قاری کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ مبینہ تشدد کا شکار بچے اور لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔