لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کاحل نئے الیکشن نہیں بلکہ فارم 45کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کہتے تھے ان کے دور میں کوئی سیاسی قیدی جیل میں نہیں رہے گا اب بھی وہ قدم بڑھائیں اور جو سیاسی قیدی جیل میں ہے اسے رہا کروائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت بل لاکر میڈیا پر پابندیاں لگانے کی سازش کی گئی ہے جسے ناکام بنائیں گے۔ ملک میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں فارم 45 کا فیصلہ ہوجائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ جو نئے الیکشن کی باتیں کررہے ہیں وہ سسٹم کو کنفیوژ کرنا چاہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکومت آئندہ بجٹ میں سارا بوجھ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے ۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے ماضی میں دیئے گئے 23 بیل آٹ پیکج ہماری معیشت کو تباہ وبرباد کرچکے ہیں۔ آئی ایم ایف کو امریکا چلاتا ہے اور ان کی نظریں پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں نے حالات سے مایوس ہو کر سولر پینل لینا شروع کئے۔ نیٹ میٹرنگ بھی ختم کر دی جائے گی اب لوگوں کی سرمایہ کاری پر بھی تلوار لٹک رہی ہے۔ انہوں نیمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حماس کو تسلیم کیاجائے وہ اقوام متحدہ میں رکن ہو اور دنیا حماس کے ساتھ کھڑی ہوجائے اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے سوال ہے کہ فلسطین کیلئے کیوں بات نہیں کررہے؟
پیر, ستمبر 1
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی