اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔
یہ بات انہوں نے ابوظہبی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں امارات اور پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز نے شرکت کی۔ اس ایونٹ میں پاک اور اماراتی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر رانڈ ٹیبل سیشن ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوان تیزی سے آئی ٹی کے شعبے میں آرہے ہیں، ڈھائی ماہ میں سب سے زیادہ وقت آئی ٹی کے شعبے کو دیا اور اس شعبے کے لیے سودمند اقدامات کیے۔
انہوں ںے کہا کہ یو اے ای کے صدر پاکستان کے دوست ہیں جن کی قیادت میں متحدہ عرب امارات ترقی کررہا ہے، آج کی نشست تقاضا کرتی ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں کس طرح کام کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں بھی تیزی کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن ہو۔
قبل ازیں ابوظہبی پہنچنے پر نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی، پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی اور اعلی پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزرا پر مشتمل وفد بھی ہے، وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔
وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔
دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کی دیگر اماراتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔