سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 2018 سے لاپتا شہری سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئندہ سماعت پر وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی کے مختلف علاقوں سے 2018 سے لاپتا شہری سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ساتھ کے علاقے سے لاپتا شہری سید نوید کی بازیابی کے لیے 23 جے آئی ٹیز کے اجلاس ہوچکے ہیں لیکن کیٹیگری کا تعین نہیں ہوسکا۔
عدالت نے شہری کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 23 جے آئی ٹیز کے بعد بھی کیٹیگری کا تعین نہیں ہوسکا کس طرح کی کارکردگی ہے، شہری کے اہل خانہ پولیس کی جانب سے پیش کی گئی روایتی رپورٹس سے مایوس ہوچکے ہیں۔
منگھوپیر سے لاپتا شہری عبداللہ کے اہل خانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اہل خانہ نے کہا کہ عبداللہ 2018 سے منگھو پیر سے لاپتا ہے، چند دنوں سے ہمیں فون کالز کی جارہی ہیں اور 7 لاکھ تاوان کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے جس نمبر سے کالز کی جارہی ہیں اس نمبر کی لوکیشن ڈیرہ غازی خان کی ہے وہ فون نمبر ہم نے پولیس کو فراہم کیا، لیکن پولیس کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
عدالت نے پولیس حکام کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا اس نمبر کو انویسٹی گیٹ کیا گیا؟ شہری کے اہل خانہ 2018 سے تو عدالتوں اور پولیس اسٹیشنز کے چکر کاٹ رہے ہیں آپ کو کچھ اندازہ ہے وہ کس تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ جو نمبر ہمیں دیا گیا اس کی لوکیشن تو ڈیرہ غازی خان کی ہے لیکن نمبر بند ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری کے اہل خانہ نے سی ڈی آر رپورٹس پیش کردی انہیں اس نمبر سے کالز کی جارہی ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں نمبر بند ہے۔
عدالت نے سید نوید علی، رسالہ کے علاقے سے ادریس، منگھو پیر سے لاپتا عبداللہ اور دیگر شہریوں کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے لاپتا شہریوں سے متعلق ایف آئی اے سے ٹریول ایجنسی کی رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے شہری عبد اللہ کے کیس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو پیش رفت رپورٹس کے ساتھ طلب کرتے ہوئے سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔
اتوار, دسمبر 22
تازہ ترین
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے: عطا تارڑ
- میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم