اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ (25مئی)کو طلب کرلیا تاہم اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا(کے پی) علی امین گنڈاپور کو طلب نہیں کیا گیا۔
اجلاس ہفتے کو دن پونے بارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی کومدعو کیا گیا ہے لیکن وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراطلاعات، وزیرخزانہ، وزیردفاع، وزیرمنصوبہ بندی، وزیرتجارت، وزیرقانون وانصاف اور وزیر آبی وسائل بھی شرکت کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چاروں چیف سیکرٹریز کو بھی اجلاس میں مدعوکیا گیا ہے۔
ترجمان خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جعلی فارم 47 حکومت خیبر پختونخوا سے تعصب کی انتہا کو پہنچ گئی ہے، ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کو مدعو نہیں کیا گیا جب کہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی مدعو ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی فارم 47حکومت ملک کو صوبائیت کی طرف دھکیل رہی ہے، قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلی کی غیر موجودگی میں قبول نہیں، خیبر پختونخوا حکومت اس متعصبانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نہ بلانا بغض ہے، علی امین گنڈاپور کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نہ بلانا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔