آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزارتِ دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو جرمن مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے جرمن آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا بھی دورہ کیا۔
آرمی چیف کو جرمن اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے اربن وارفئیرکا مظاہرہ دیکھا اور تربیتی مراکز کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جرمن چانسلرکے خارجہ پالیسی اورسلامتی کے مشیر، جرمن وزیر مملکت برائے امورخارجہ اور وزارت دفاع کے اسٹیٹ سیکرٹری سے بھی ملاقات ہوئی۔
جرمن قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا۔
اپنے دورے میں آرمی چیف جرمن آرمڈ فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج ہیمبرگ کا بھی دورہ کریں گے، اسٹاف کالج میں آرمی چیف مختلف ممالک سے کورس میں شریک طلبا سے خطاب کریں گے، آرمی چیف اقوام متحدہ کے مشن میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی