تہران: ایران کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے ہیلی کاپٹر حادثے بارے پہلی رپورٹ جاری کر دی۔
ایرانی فوج کی جانب سے جاری پہلی رپورٹ کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کسی دہشت گردی کا نشانہ نہیں بنا، ہیلی کاپٹر اپنے پہلے سے طے شدہ راستے پر تھا اور پرواز کے راستے سے نہیں ہٹا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے سے تقریبا ڈیڑھ منٹ قبل ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے قافلے کے دیگر پائلٹوں سے رابطہ کیا، ہیلی کاپٹر کے ملبے پر گولیوں یا اس سے ملتی جلتی اشیا کا کوئی سراغ نہیں ملا، حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔
ایرانی جنرل سٹاف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ واچ ٹاور اور پرواز کے عملے کے درمیان بات چیت میں کوئی مشکوک مسئلہ نہیں پایا گیا، مزید تفصیلات تحقیقات آگے بڑھنے پر جاری کی جائیں گی۔
ایرانی جنرل سٹاف کی ابتدائی رپورٹ میں تفتیش کاروں نے کسی پر بھی الزام نہیں لگایا۔
ہفتہ, نومبر 23
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار