اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو پاکستان کی روح اور طے شدہ طریقہ کار کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کو بے وقوف بنانے کا نیا طریقہ اور وزیراعلی کے تازہ شہد کے استعمال کا نتیجہ ہے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے خیبرپختون خوا کے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختون خوا حکومت نے بجٹ پہلے پیش کر کے آئین ، وفاق پاکستان کی روح اور طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا حکومت نے بجٹ پیش نہیں کیا خیالی پلا پیش کیا ہے، یہ شیخ چلی بجٹ ہے اور عید سے ایک دِن پہلے چاند نکالنے کی کوشش ہے، جس میں ذرائع آمدن کا تعین ابھی ہوا نہیں اور بجٹ بن گیا، اس پر صرف ہنسا جاسکتا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بجٹ پر اپنے ردعمل میں وفاقی انجینئر امیر مقام نے کہاکہ خیبرپختون خوا کا وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرناغیرحقیقی (Unrealistic) اور صرف ایک پولیٹکل اسٹنٹ ہے۔ پاکستان ایک وفاق ہے جو اکائیوں کے ساتھ مل کر بجٹ سازی کرتا ہے۔ کے پی حکومت وفاق اور پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے کیونکہ یہ ایک طے شدہ آئینی و ریاستی طریقہ کار کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ وفاق ہمیں پیسے نہیں دے رہا دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہمیں وفاق کی ضرورت نہیں اور خود بجٹ بناسکتے ہیں۔ یہ پہلے جھوٹ بول رہے تھے یا اب جھوٹ بول رہے ہیں۔
وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے صدر نے صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 15 دِن پہلے ہی بتا رہے ہیں کہ صوبہ عوام کا ہے اور پاکستان کا ہے، اپنی سیاست کے لئے وفاق اور اکائیوں میں لڑائی کا تاثر نہ دیں، آپ کا بٹن اڈیالہ سے دبتا ہے اور عوام جانتے ہیں کہ آپ پاکستان کے آئین اور وفاق پاکستان اور اکائیوں کے درمیان طے شدہ طریقہ کار کے پابند ہیں۔
امیرمقام نے کہا کہ دس سال سے آپ خیبرپختونخوا میں مسلط ہیں، ساڑھے 300 ڈیم کہاں ہیں؟ دس سال میں ایک میگا واٹ بجلی میں اضافہ نہ کیا۔ کوئی اسپتال بنا نہ تعلیمی ادارہ ۔ صوبہ 10 کھرب سے زائد کا مقروض اور معاشی طورپر کنگال کردیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختون خوا کو دس سال میں پاکستان کا سب سے مقروض صوبہ بنادیا ہے، بی آرٹی کا سالانہ خسارہ 6 ارب پر پہنچ چکا ہے، کرپشن میں خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی صوبے میں محکمہ تعلیم اور صحت کے شعبے کے ورکرز احتجاج کررہے ہیں۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی