غزہ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بار پھر تل ابیب پر بڑی تعداد میں راکٹ برسا دیے۔القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے معصوم فلیسطینی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر ایک بڑا حملہ کیا ہے، راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب سمیت 50 سے زائد شہروں اور قصبوں میں سائرن گونج اٹھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں کم از کم 10 راکٹوں کو روکا گیا جبکہ مقامی میڈیا نے راکٹ حملوں کی وجہ سے ایک شخص کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے کیا گیا جہاں اسرائیلی فوج کا وسیع آپریشن جاری ہے۔
اس حملے نے ان اسرائیلی دعووں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ اس نے حماس کے جنگجوں سے علاقہ خالی کرالیا ہے۔
واضح رہے کہ تقریبا چار مہینوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ حماس نے تل ابیب پر حملہ کیا ہے، جنوری میں آخری بار حملہ ہونے کے بعد سے تل ابیب کچھ حد تک معمول پر آ گیا تھا۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔