مسلم لیگ (ن) کے قائد اور نومنتخب صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، بلائیں ان لوگوں کو جنہوں ںے فیصلہ دیا تھا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کے لیے فارغ کیا جاتا ہے۔
پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے مجھے زندگی بھر کے لیے پارٹی کی صدارت سے ہٹایا، آج لوگوں نے ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، بلائیں ان لوگوں کو جنہوں نے فیصلہ دیا تھا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کے لیے فارغ کیا جاتا ہے مگر آج نواز شریف ایک بار پھر آپ کے سامنے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ بھی کیا تھا؟ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا؟ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تمہارے بیٹے سے تو تنخواہ نہیں مانگی تھی؟
نواز شریف نے کہا کہ میرے اور شہباز شریف کے رشتے کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی، آفرین ہے شہباز شریف پر کہ وہ جھکے اور بکے نہیں اور اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے رہے، مجھے اپنے بھائی پر فخر ہے، شہباز شریف کو کہا گیا کہ نواز شریف کو چھوڑیں اور آپ وزیراعظم بنیں اس پر میں گواہ ہوں کہ شہباز نے کہا میں ایسی وزارت عظمی کو ٹھوکر مارتا ہو جس میں بھائی سے بے وفائی کرنی پڑے، وہ جیل تک چلے گئے مگر اف تک نہ کی۔
نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو مبارک باد دی اور کہا کہ مریم نے جیلیں کاٹیں، پارٹی کو متحرک کیا ہر امتحان میں پورا اتریں، حمزہ شہباز کو سراہتا ہوں کہ جواں مردی کے ساتھ جیل کاٹی اور جیل تک نہ کی میرے سامنے انہیں ہتھکڑیاں لگا کر لے جایا گیا، شاہد خاقان عباسی نے میرے ساتھ جیلیں کاٹیں اور اف تک نہ کی۔
انہوں نے کہا کہ 1990 میں جب حکومت بنائی اور وزیراعظم بنا اور بیچ میں ٹانگیں کھینچنے والے نہ آتے تو یہاں غربت اور بے روزگاری نام کی چیز نہ ہوتی، 2017 میں اشیا کی قیمتیں کیا تھیں اور اب کیا ہیں؟
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی