اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گردوغبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارشوں اور آندھی سے محتاط رہنے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوسکتا ہے جب کہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کوکچے گھروں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، آندھی و جھکڑ سے کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اورد یگر تعمیرات کونقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔
این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران کمزور اسٹرکچر میں پناہ لینے سے گریز کریں، گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے اس سے احتیاط کریں، ممکنہ لینڈسلائیڈنگ کے پیش نظر سیاح ومسافر پہاڑی علاقوں کے سفر میں احتیاط کریں اور سفر سے قبل مقامی انتظامیہ سے موسم و راستوں کی معلومات ضرورحاصل کریں۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔