اسلام آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹانے کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احمد فرہاد کی اہلیہ عروج زینب کی جانب سے شوہر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار کے وکلا ایمان مزاری، ہادی علی ایڈووکیٹ اور حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت میں پیش ہو ئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے عدالت کو بتایا کہ احمد فرہاد 2 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہے، ان کو فیملی سے ملوادیا گیا لہذا حبس بیجا کی پٹیشن نمٹائی جائے۔
اس پر ایمان مزاری نے کہا کہ ہم نے صرف واپسی نہیں مانگی تھی، ہم نے یہ بھی مانگا تھا کہ جبری گمشدگی کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہو۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست نمٹانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس صرف تب ختم ہوگا جب وہ عدالت میں پیش ہوگا، جس دن احمد فرہاد کورٹ میں آئے گا ہم پٹیشن نمٹا دیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی