نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا، میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر ابوبکر نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔
ایف آئی ایچ نیشنز کپ پولینڈ میں شروع ہوگیا ہے، پہلا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا۔ملائیشیا نے میچ شروع ہوتے ہی پہلے 11 منٹ میں 3 گول داغ دیے۔
میچ کے چوتھے منٹ میں ملائیشیا کو پاکستان کے خلاف پنالٹی اسٹروک ملا جس کو ساری فطری نے گول میں تبدیل کردیا،2 منٹ بعد ہی ابو کمل نے گول کرکے برتری دگنی کردی جبکہ 3 منٹ بعد فاضیل ساری نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ٹیم کو تین صفر کی برتری دلا دی۔ پہلا کوارٹر ملائیشیا کی تین صفر کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔
دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے عبد الرحمن نے گول کرکے ایک گول کا خسارہ کم کیا لیکن 10 منٹ بعد 42 ویں منٹ میں ساری فطری نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ چار ایک کردیا۔
دوسرے ہی منٹ میں محمد سفیان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ چار دو کردیا۔
تیسرے کوارٹر میں شاہد حنان نے خوبصورت گول کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا ،پاکستان کو مقابلہ برابر کرنے کیلئے صرف ایک گول کی ضرورت تھی جس کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور کوشش کی اور میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک مل گیا جس پر ابوبکر نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی