کھانسی کے دوران 35سالہ چینی شخص کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ران کی ہڈی (femur) کو جسم کی سب سے سخت ہڈی سمجھا جاتا ہے لیکن چین میں کھانسی کے دوران ایک شخص کی ران کی ہڈی ٹوٹنے کا واقعہ سامنے آنے پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔
چین کے صوبے فوجیان کے اسپتال میں یہ حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں معائنے کیلئے آئے مسٹر پی نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انہیں تیز کھانسی کے فورا بعد شدید درد محسوس ہوا تھا لیکن انہوں نے اسے صرف درد سمجھ کر نظر انداز کردیا بعد میں درد کی وجہ سے پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا۔
ڈاکٹرز نے مسٹر پی کی بات سننے کے بعد انہیں کچھ ٹیسٹ تجویز کیے اور بعد ازاں ڈاکٹرز نے ایکسرے نتائج دیکھ کر مسٹر پی کی ران کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق کی۔
اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈکس کے ڈائریکٹر ڈونگ ژونگ کے مطابق کھانسی کے دوران ران کی ہڈی ٹوٹنیکا واقعہ فریمر فریکچر کے طور پر پیش آیا، فریمر فریکچر عام طور پر سنگین صدمے یا حادثے کے نتیجے میں بڑی عمر کے لوگوں کو پیش آسکتا ہے لیکن مسٹر پی کی عمر بھی اتنی نہیں کہ انھیں فریمر فریکچر کا سامنا کرنا پڑتا۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے مسٹر پی کی صحت، کھانے پینے کی عادات اور طرز زندگی سے متعلق جانچ پڑتال کی، ساتھ ہی ان کا bone densityٹیسٹ بھی کروایا گیا، نتائج میں پتہ چلا کہ مسٹر پی کی bone density ایک 80سالہ آدمی کی طرح تھی۔
ٹیسٹوں اور کی گئی جانچ پڑتال کے بعد تصدیق ہوئی کہ مسٹر پی ہڈیوں کی کسی بیماری میں مبتلا نہیں لیکن انکی سوفٹ ڈرنک پینے کی عادت، ناقص خوراک اور ورزش کی کمی نے ان کی ہڈیاں ناقابل یقین حد تک نازک بنا دی ہیں۔
مزید براں 35 سالہ شخص نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ پانی کی جگہ کاربونیٹیڈ مشروبات کا استعمال کرتا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ایسے مشروبات کا طویل تک استعمال ہڈیوں کیلئے تباہ کن ہو سکتا ہے۔
ہفتہ, اگست 2
تازہ ترین
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا