ریاض: پی آئی اے کی حج پرواز کو سعودی شہر ریاض میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی حج پرواز پی کے 839 رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے عازمین حج کو لے کر روانہ ہوئی تھی، جسے سعودی دارالحکومت ریاض کے ائرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈنگ کرنا پڑی۔
پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز غیر معمولی آوازیں سنی گئیں۔ ائرکرافٹ کیسسٹم میں آوازوں کی وجہ سے پروازکا رخ جدہ سے موڑ کر ریاض ائرپورٹ کی جانب کیا گیا، جہاں طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی اور اس کے بعد تمام مسافروں کو اتارکر لانج میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پرواز پی کے839 میں دورانِ پرواز کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی تھی، جس کے بعد طیارے کو ریاض ائرپورٹ پر اتارا گیا۔ طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور سرسری جانچ کے بعد پرواز پی کے839 کودوبارہ جدہ کے لیے روانہ کردیاگیا۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔