سری لنکا میں مون سون کے دوران طوفانی بارشوں، مٹی کے تودے اور درخت گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو دارالحکومت کولمبو کے قریب ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت متعدد لوگ ڈوب گئے تھے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) نے بتایا کہ کئی لوگ مٹی کے تودے میں زندہ دب گئے، جن میں ایک 11 سالہ لڑکی اور ایک 20 سالہ نوجوان بھی شامل ہے، ڈی ایم سی نے کہا کہ 21 مئی کو مون سون کی شدت میں اضافے کے بعد سے 7 اضلاع میں درخت گرنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر کے مطابق ملک کے 25 میں سے 20 اضلاع موسلا دھار بارش سے متاثر ہوئے ہیں اور اہم ندیوں کے کنارے رہنے والے لوگوں کو اونچے مقامات پر منتقل ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
کولمبو کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والی پروازوں کا رخ ایک چھوٹے ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور کئی اہم شاہراہوں پر پانی بھر گیا ہے۔
حکومت نے ہفتے کے آخر میں تعطیل کے بعد پیر کو بھی تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے، کیونکہ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈی ایم سی نے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارش ہو سکتی ہے۔
پیر, مارچ 17
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔