اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج لوگوں نے بارش کا پہلا قطرہ دیکھا، عنقریب قوم باران رحمت دیکھے گی، انشااللہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے، آج عوام نے دیکھا کہ انصاف کا علم بلند ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوا ہے، اس کیس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے 10 ماہ جیل میں گزارے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام اور اعتماد کیا، عدلیہ سے آج بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ انصاف کا بول بالا ہوگا، یہ سارے انتقام پر مبنی سیاسی کیس انشااللہ ختم ہوں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ، انصاف کا تازہ جھونکا ہمیں ملا ہے، امید ہے مخصوص نشستوں میں بھی ہمیں انصاف ملے گا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت مایوس کن دن دیکھے ہیں اور مایوسی دیکھی ہے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اللہ نے سرخرو کیا ہے، یہ سیاسی بنیادوں پر بنائے ہوئے کیسز تھے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔