بھارت کی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بینگلورو میں جون میں ہونے والی بارشوں کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینگلورو میں اتوار 2 جون کو بادل ایسے برسے کہ ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بینگلورو میں 111.1 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی برسنے والے بادلوں نے جون میں بارش کا 133 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بینگلورو میں 16 جون 1891 کو 101.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی محکمہ موسیات نے بینگلورو کیلئے یلو الرٹ جاری کردیا اور آئندہ 3 روز میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب بھارت کی بعض ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو جاری ہے اور ہیٹ اسٹروک سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی