وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے جس کا مجموعی حجم 18ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہو گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے جس میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اسی طرح جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات پر بھی جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی جائے گی۔باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت نے اس بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں جی ایس ٹی کی شرح 10 فیصد رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار 9 سو ارب روپے رکھنے کی تجویز دی جائے گی اور سود کی ادائیگی کے لیے 9 ہزار 700 ارب روپے خرچ ہوں گے۔اس بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 1221 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور دفاعی بجٹ میں 16 فیصد اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح پنشن کی ادائیگی کے لیے 960 ارب روپے مختص اور 10 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ پنشن کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور اخراجات میں کمی کے لیے 8 سے 10 وفاقی وزارتیں ختم یا ضم کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔