اسلام آباد: وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا جس کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 12 جون کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
قبل ازیں دس جون کو وزیراعظم کے زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں اگلے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی جائے گی بعد ازاں گیارہ جون کو ، رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے باعث وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ پیش کرنے کی تاریخ وزیراعظم کے دورہ چین کی وجہ سے تبدیل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی واپسی پر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10 جون کو ہوگا، رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔
دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسی طرح جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات پر بھی جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی جائے گی۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب