منگل, دسمبر 3

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کو حاصل وائس کال سہولت میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے جارہی ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعد ایپ پر کال موصول ہوتے وقت کال کرنے والے کی تصویر پوری اسکرین پر دیکھی جا سکے گی۔
متعارف کرائے جانے والے دیگر فیچرز میں سے ایک میں کال ونڈو پر اوپر کی جانب کچھ آئیکون دیے جائیں کہ جس سے صارفین کال ونڈو کو چھوٹا یا روابط کی فہرست سے دیگر افراد کو کال میں شامل کر سکیں گے۔
ایک اور فیچر کے تحت اسکرین پر نیچے کی جانب دیے گئے پینل میں مزید آپشن شامل کیے جائیں گے۔
فی الوقت یہ فیچرز اینڈرائیڈ کے بِیٹا ورژن میں زیر آزمائش ہیں اور تمام صارفین کے لیے ان کا اجرا جلد متوقع ہے۔ البتہ کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version