وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے دور کے بلین ٹری سونامی پروگرام (جس کا نام تبدیل کر کے گرین پاکستان پروگرام کر دیا گیا ہے)کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرین پاکستان پروگرام کے بجٹ میں 300 فیصد سے زیادہ کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ اس پروگرام کے لیے 15 ارب 62 کروڑ روپے رکھنیکی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ پروگرام پی ٹی آئی دور میں 10 بلین ٹری سونامی کے نام سے شروع کیا گیا تھا، رواں مالی سال گرین پاکستان پروگرام کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جون 2024 تک گرین پاکستان پروگرام پر 29 ارب 56 کروڑ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں، ایکنک نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی منظوری 2019 میں دی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایکنک نے یہ منصوبہ 125 ارب 18کروڑ 43 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور کیا تھا اور پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت میں منصوبے کا نام گرین پاکستان پروگرام رکھ دیا گیا تھا۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔