راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس اکاونٹ سے ریاست مخالف ویڈیو پوسٹ کرنے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ان سے جیل میں تفیش کی۔
ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے ان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سے ریاست مخالف وڈیو کی تشہیر کے سلسلے میں اڈیالہ جیل تحقیقات کے لیے پہنچی۔جیل ذرائع کیمطابق تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکلا چوہدری ظہیر عباس، انتظار پنجھوتا کی موجودگی میں ایف آئی اے ٹیم کے سامنے شامل تفتیش ہوئے۔
جیل ذرائع کاکہنا تھاکہ ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کو ان کے ایکس اکانٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا کی موجودگی میں ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے کیے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے ان سے تقریبا 55 منٹ تک تفتیش کی۔
اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہونے والی تفتیش میں بانی پی ٹی آئی سے16سے زائد سوالات کیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے تمام پوچھے گئے سوالات کے جوابات اپنے وکلا کی معاونت سے دیے۔
ایف آئی اے راولپنڈی کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔