اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی گرانی کی شرح میں0.11 فیصد کا معمولی اضافہ ہو اتھا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو،ٹماٹر،پیاز دودھ،دہی اور دال چنا سمیت19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواجبکہ آٹا،انڈے،لہسن، سرخ مرچ پاوڈر سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور 18اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
حالیہ ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 33 روپے 39 پیسے، ٹماٹر10 روپے 6 پیسے، آلو 2 روپے 36 پیسے، کیلے فی درجن 7 روپے 26 پیسے مہنگے ہو ئے جبکہ چکن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوا، اس کے علاوہ مسالاجات، گڑ ، سگریٹ، دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ ڈبل روٹی کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی اور انڈے فی درجن 2 روپے 27 پیسے سستے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق چاول، چلی پاڈر، خشک دودھ، چینی، دال مونگ بھی سستی ہوئی جبکہ بیف، دہی، چائے کی پتی سمیت 18 اشیا کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 15.26فیصد اور 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 18.83فیصد رہی۔
اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 25.04فیصد، اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 22.47فیصد رہی۔
اعدادوشمار کے مطابق 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 19.45فیصدرہی ہے۔
جمعرات, دسمبر 26
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی