ملک میں ذی الحج 1445ہجری کا چاند نظر آگیا اور عید الاضحی 17 جون پیر کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، جس میں اراکین شریک تھے جبکہ معاونت کے لیے سپارکو نمائندے اور چیف میٹ آفیسر سردار سرفراز بھی اجلاس میں موجود رہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون پیر کو ہو گی۔
اس سے قبل پشاور میں ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبدالغفور نے کی ، زونل کمیٹی اجلاس میں 5 ممبران شریک ہوئے ۔