نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال2024-25 کے لیےدی گئی۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھ کر 35.5 روپے فی یونٹ ہو جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یا مرحلہ وار ،یہ فیصلہ کابینہ ہی کرے گی۔