پہلی عید سپیشل ٹرین پردیسیوں کو لے کر کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔
سپیشل ٹرین بارہ سو سے زائد مسافروں کو لے کر کراچی کے سٹی سٹیشن سے روانہ ہوئی، عید سپیشل ٹرین 15 بوگیوں پر مشتمل تھی۔
عید سپیشل ٹرین سے ریلوے کو 45 لاکھ روپے سے زائد آمدنی ہوئی، عید سپیشل ٹرین ہفتے کی شام تک پشاور پہنچے گی۔