لاہور ہائیکورٹ نے گلوکار ملکو کا نام پرونشل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) سے نکلوانے کیلئے دائر درخواست جسٹس شمس محمود مرزا کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے گلوکار ملکو کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اس کا نام مارچ 2024 میں پی این آئی ایل میں ڈالا گیا۔
درخواست گزار نے میوزک کنسرٹ کے لیے برطانیہ جانا تھا۔
عدالت نے فائل واپس ارسال کرتے ہوئے جسٹس شمس محمود مرزا کے پاس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جسٹس شمس محمود مرزا اسی نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کررہے ہیں۔