پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا جس میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔محکمہ ایکسائز سندھ نے نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا جس میں 40 نمبرپلیٹس کی نیلامی سے67 کروڑ 54 لاکھ روپے جمع ہوئے۔
محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق پریمیئم نمبر پلیٹ 1 دس کروڑ روپے، نمبر 5 پانچ کروڑ 30 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی جبکہ نمبر7 والی نمبر پلیٹ 4 کروڑ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔
پلیٹ نمبر 8 چارکروڑ 10لاکھ روپے میں نیلام ہوئی جبکہ پلیٹ نمبر 9 چارکروڑ روپے میں خریدی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ نیلامی سے حاصل رقم سیلاب زدگان کے مکانات بنانے میں وقف کی جائیگی، حکومت سندھ سیلاب متاثریں کی امداد اور ان کی زندگیوں کی تعمیر نو کے لیے مسلسل کوشاں ہے، فنڈز سے سیلاب زدگان کے لیے مجموعی طور پر 2251 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بہت جلد پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا، آئندہ نیلامی سے تعمیر نو کی جاری کوششوں میں مزید مدد کے لیے اضافی وسائل پیدا ہونے کی امید ہے۔
جمعرات, اپریل 17
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔