بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں رواں ہفتے ہونے والی اچانک شدید بارشوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 11ہو گئی ہے جن میں سے چار شہری انڈر پاس میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں بدترین گرمی کا سامنا کرنے والے نئی دہلی میں 28جون سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
بارش کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نئی دہلی میں ایک ہی دن میں ہونے والی بارش پورے مہینے میں شہر میں ہونے والی اوسط بارش سے زیادہ تھی۔موسلا دھار بارش کی وجہ سے دہلی کے مرکزی ہوائی اڈے کے تین ٹرمینلز میں سے ایک کی چھت گر گئی، فلائٹ آپریشن ٹھپ ہو کر رہ گئے، انڈر پاسز میں ڈوب گئے اور شہر کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی بندش کی شکایات بھی عام رہیں۔
فلائٹ ٹریکنگ پلیٹ فارم فلائٹ آویئر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نئی دہلی کے مرکزی ہوائی اڈے سے تقریبا 60پروازیں منسوخ کی گئیں۔
ہوائی اڈے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کو فلائٹ آپریشنز معمول پر آ گئے اور جس ٹرمینل کی چھت گر گئی تھی، وہاں کی فلائٹ کو دیگر دو ٹرمینل کی جانب موڑ دیا گیا البتہ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے مزید فلائٹس منسوخ ہو سکتی ہیں۔
دہلی ہوائی اڈہ ملک کے سب سے بڑے اور مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔اس وقت بند ٹرمینل 1 کو عموما نسبتا سستی پرازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور فی الحال یہ ٹرمینل سالانہ 4 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم