پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ اسلام آباد اور نئی دہلی میں متعلقہ ہائی کمشنز کے ذریعے کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ان فہرستوں کا ایک ساتھ تبادلہ کیا جاتا ہے۔
ترجمان کا بتانا تھا کہ پاکستانی جیلوں میں قید 254 بھارتی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست بھارت کے حوالے کی جبکہ بھارت نے قید 452 پاکستانی یا مبینہ پاکستانی شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرست فراہم کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے لاپتا 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں کی فہرست بھی بھارتی حکام کو دی، ان اہلکاروں کے بارے میں خیال ہے کہ یہ 1965 اور 1971 کی جنگوں کے بعد سے بھارت کی تحویل میں ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے سزا مکمل کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے اور جسمانی و ذہنی معذور قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے، بھارت سے ان کی قومی حیثیت کی فوری تصدیق کے لیے بھی درخواست کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کی جلد واپسی یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، رواں سال اب تک 4 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی مکمل ہوچکی ہے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی