پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے نمائندوں کے درمیان دوحہ میں غیر معمولی ملاقات ہوئی۔
ذرائع نے بتایاکہ پاک افغان وفود کی ملاقات قطر کے دارلحکومت دوحہ میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز کی رہائش گاہ پر ہوئی اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ پاکستانی وفد کے سربراہ آصف درانی اور کابل میں پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان وفد کی قیادت کی، یہ ملاقات سازگار ماحول میں اور مثبت رہی۔
ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں دوحہ تھری کانفرنس، دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کے وفد نے کانفرنس میں افغان مقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور افغان عبوری حکومت کے وفد نے پاکستانی حمایت کو عوامی سطح پر سراہا۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ افغان عبوری وفد دوحہ میں بھارتی وفد سے بھی ملاقات کر چکا ہے۔دوسری جانب افغان طالبان اور حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آصف درانی اور دیگر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔
انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی کیلئے شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کیلئے اچھے اور مثبت تعلقات کی امید کرتا ہوں۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔