اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا ایک دو دن کا نہیں ہوگا ہم بیٹھے رہیں گے۔
جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے بیان میں کہا کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کے لیے تاجروں، صنعت کاروں ،مزدوروں اور طلبا سے رابطہ کریں گے۔ مراعات یافتہ طبقے کو ملنی والی فری بجلی کو حتم کیا جائے۔ ہمارا دھرنا ایک یا دو دن کا نہیں ہوگا ہم بیٹھے رہیں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال اچھی نہیں اور معیشت کا تو بہت ہی برا حال ہے۔ بالا دست افراد تو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہیں مگر غریب اور تنخواہ دار طبقہ کہاں جائے۔ اس ظلم پر خاموش رہنا بہت بڑا ظلم ہے۔ ٹی وی پر جتنے بھی اشتہارات دے دیں سوشل میڈیا اب آپ سے کنٹرول نہیں ہو رہا۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے لوگ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ بناتے تھے اور شرماتے تھے ہمارے وزیراعظم فخریہ کہتے ہیں کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ اس ملک پر جاہلوں کی نہیں بلکہ پڑھے لکھے جاہلوں کی حکومت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی اتحاد یا انتخابی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ ہم کسی کے پلیٹ فارم پر عوامی ایشوز کے لئے جا بھی سکتے ہیں بلا بھی سکتے ہیں۔ ہمارا ایجنڈا بجلی بلوں میں ریلیف ہوگا۔ ایم کیو ایم اور پی پی پی نے کے الیکٹرک کے ساتھ ملکر کراچی کا بیٹرا غرق کردیا ہے۔ ان آئی پی پیز اور سیاسی جماعتوں کا شیطانی اتحاد ہے۔
پیر, جون 30
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی