لندن: برطانیہ میں پارلیمنٹ کی 650 کی نشستوں کے لیے کل رائے شماری ہوگی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلسل 14 سال سے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی اور اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی کے درمیان کل 4 جولائی کو کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ریفارم یوکے نامی جماعت بھی سرپرائز دے سکتی ہے۔
کل ہونے والے عام انتخابات میں 5 کروڑ ووٹرز پارلیمنٹ کی 650 نشتوں کے لیے حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لیے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
جنرل الیکشن میں 4 ہزار 500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
عوامی سروے اس بار حکمراں جماعت کے لیے مثبت اشارے نہیں دے رہے ہیں۔ ریفارم یوکے نامی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے ووٹس کاٹے گی جس کا فائدہ اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی کو ہوگا۔
برطانیہ میں اگلے 5 برسوں تک بھی حکومت قائم کرنے میں حکمراں جماعت کامیاب ہوسکے گی یا اپوزیشن جماعت کی قمست جاگ اٹھے گی۔ اس کا فیصلہ کل ہوجائے گا۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔