راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب،شبلی فراز، شہریار آفریدی، رف حسن نے کہا کہ ہم متحد ہیں اور متحد رہیں گے، سارے کان کھول کر سن لیں اگلے وزیراعظم قیدی نمبر804 ہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوپہر سوا ایک بجے جیل میں ملاقات کے لئے آئے تھے، ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، انٹیلیجنس کے لوگ کنٹرول کرتے ہیں جیل میں کون ملاقات کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں آتے ہیں تو ہمیں ملنے سے روکا جاتا ہے، ہمیں ایک بجے سے لے کر 4:30 بجے تک اس کڑی دھوپ میں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا، اس اڈیالہ میں ایک چوکی ہے، وہاں مسجد میں ہم نے نماز پڑھی ، ہم وہاں کھڑے تھے تو ایس ایچ او آیا اور اس نے کہا کہ چوکی سے باہر نکل جائیں، اس نے بتایا کہ ہمیں حکم ہے آپ کو ہٹانے کا۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی اڈیالہ جیل پر تعینات اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور جیل عملے سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
عمرایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صحیح کہتے ہیں ہمارا مقابلہ ڈفر کیساتھ ہے، ہماری ملاقات شیڈول تھی، تحریک انصاف ایک مٹھی کی طرح ایک ہے، تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ہے، تحریک انصاف پر ان کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا، ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن لیڈر ملاقات کا حق ہے، یہ سمجھتے ہیں 4 گھنٹے انتظار کرکے ہمیں کمزور کر دیں گے تویہ غلط فہمی ہے، جیل کی پوری انتظامیہ کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں لائن حاضر کریں گے۔
شبلی فرز نے کہا کہ انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ کو لوٹا گیا، آج کل کرائے کے لوگوں کو ٹی وی پر دوبارہ لایا جا رہا ہے، تحریک انصاف متحد ہے، ہمارے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، ہم جب بھی اڈیالہ جیل آتے ہیں ہماری تذلیل کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تذلیل بنیادی طور پر پاکستان کیعوام کی ہے، عزت اورذلت دینے والا اللہ ہے، ڈی سی سے جلسے کی اجازت مانگی تو عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا، ہمارے اندر اختلافات تھے اور نہ ہیں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ انہوں نے جتنا ظلم کرنا تھا کر لیا ہم تقسیم نہیں ہوں گے، پی ڈی ایم ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، جن کو بانی پی ٹی آئی نے ذمہ داری دی ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، تاریخ سے سبق سیکھ لو، ایوانوں میں بیٹھے چور، ڈاکوں کا سفرختم ہو رہا ہے۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں، ہم سب پرچالیس، چالیس مقدمات ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب تحریک انصاف کی فکر کرنا چھوڑ دیں۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں