پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹے کے کہنے پر انہوں نے اپنے تیسرے شوہر ثمر علی خان کو شادی کی پیشکش کی۔
حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی تیسری شادی میں اپنے بیٹے کے کردار کے بارے میں کھل کر بات کی اور ساتھ ہی زندگی کے نشیب و فراز پر بھی گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 برس تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے، جب ہماری شادی ختم ہوئی تو بہت مہذب انداز میں ختم ہوئی تھی، دوسری شادی ختم ہونے کے چند سال کے بعد ایک فیملی ایونٹ میں ثمر علی خان سے ملاقات ہوئی۔
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے بلال نے ہماری شادی میں اہم کردار ادا کیا، اس نے مجھے بٹھا کر بات کی اور کہا کہ آپ نے بہت مشکلات دیکھی ہیں، یہ شخص اچھا ہے، ہم بھی اسے پسند کرتے ہیں وہ بھی آپ میں دلچسپی رکھتا ہے آپ کو شادی کرلینی چاہیے۔
عتیقہ اوڈھو کے مطابق انہوں نے بیٹے سے کہا کہ تمہاری دو بہنیں بھی ہیں، وہ ہمیں بالکل پسند نہیں کرتیں جس پر اس نے یقین دہانی کروائی کہ انہیں وہ دیکھ لے گا۔
عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ وہ ثمر علی کو چائے پر لے کر گئیں اور وہاں شادی کے لیے پرپوز کیا۔
خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 برس کی عمر میں ہوئی تھی جو 10 برس چل سکی اس کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی تھی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی۔
اداکارہ نے اپنی مسلسل دو شادیوں میں ناکامی کے بعد جون 2012 میں ثمر علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ڈاکٹر ثمر علی خان 2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔
ہفتہ, نومبر 23
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار