مانسہرہ: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کو عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے بلایا جارہا ہے اگر اس نے گواہی دی تو خیبرپختونخوا میں رہنے نہیں دیں گے۔
مانسہرہ میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس دن سے ڈرو جس دن عمران خان کال دے گا پھر آپ کی نسلیں یاد رکھیں، جس دن عمران خان نے اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تو پھر ہم اپنا انصاف اور حق خود ہی حاصل کرلیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ باجوہ غدار ہے اور جو بھی باجوہ بنے گا ہم اس کو غدار کہیں گے، اگر پرویز خٹک عمران خان کے خلاف گواہ بننا یا کوئی بیان دیا تو اس کا صوبے میں رہنا دوبر کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی جنگ ہے ادارے ہمارے اور ہمارے مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، عمران خان ملک و قوم کی خاطر پر امن ہے جس دن اس نے آواز دی تو ہم بھر بھر پور انداز میں نکلیں گے، آئین توڑنے کی سزا موت ہے اور ہم آئین توڑنے والوں کو آئین کے مطابق سزا دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس دن ہمیں یقین ہوا کہ انصاف نہیں ملنے والا اور ہم نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو دیکھتا ہوں کون ہمارے راستے میں آتا ہے، عوام ترقیاتی کاموں کے لئے میرا شکریہ ادا نہ کریں کیونکہ یہ عوام کا حق ہے، عوام میرا شکریہ تب ادا کریں جب میں عمران خان کو رہا کراکے عوام کے بیچ میں کھڑا کردوں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عدلیہ سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے، چیف جسٹس اگر ہمیں انصاف نہیں دے سکتا تو ہمارے کیسز سے خود کو الگ کرلے، یہ ملک ہمارے آبا اجداد نے حاصل کی یہ ہم سب کا ملک ہے، ہماری پارٹی کے ساتھ جو ظلم و بربریت ہورہی ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم اس لیے ہورہا ہے کہ عمران خان نے غلامی قبول نہیں کی بلکہ ملکی خودمختاری اور اسلام کی سربلندی پر ڈٹ گیا، ہم غلام نہیں رہنا چاہتے ہمیں آزادی چاہیے اور اگر نہ دی گئی تو چھین کر لے لیں گے اور عمران خان کی بے گناہ قید کے ایک ایک دن کا حساب بھی لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سنا ہے پرویز خٹک کو عمران کے خلاف گواہی کے لئے بلایا جاریا ہے، اگر احسان فراموش پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو اس صوبے میں اس کے لئے رہنے کی جگہ نہیں ہوگی۔
علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ قسم کھاتا ہوں کہ عمران خان کی رہائی کی اس تحریک میں پہلی گولی میں کھاوں گا۔، ہمارے بزرگوں نے انگریزوں سے آزادی حاصل کی ہم ان لٹیروں سے آزادی حاصل کریں گے، مریم نواز نے پنجاب میں لوگوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند نہ کیا تو کے پی پنجاب جاکر لوگوں کا ساتھ دے گا۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔