لاہور: فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے 10 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین عاصم رضا سمیت چاروں صوبوں کے چیئرمین اور سینکڑوں فلور مل مالکان شریک ہوئے، ملک بھر کی فلور ملز نے مشترکہ طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرنے کا اعلان کیا۔
عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ ہونے کی صورت میں 10 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کریں گے، ایف بی آر کے ودہولڈنگ ٹیکس کولیکشن ایجنٹ نہیں بنیں گے، ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں۔
سینٹرل چیئرمین نے کہا کہ فلور ملز پہلے سے ٹیکس نیٹ میں ہیں اور ٹیکس دے رہی ہیں، ایف بی آر کے نئے ٹیکس سے عوام کیلئے آٹا مہنگا ہوگا، حکومت فوری طور پر ٹیکس واپس لے، ٹیکس واپس نہ ہوا تو 10 جولائی سے ملک بھر کی ملز بند ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آٹا عوام کی بنیادی خوراک ہے، اسے ٹیکس سے استثنی دیا جائے۔
جمعرات, اپریل 24
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔