مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم محرم الحرام 8 جولائی(پیر) اور یوم عاشور 17 جولائی (بدھ) کو ہوگا۔
محرم الحرام 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت میں ہوا جہاں محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات میں مطلع ابرآلود رہا اور چند مقامات پر مطلع صاف بھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرام الحران 1446 ہجری بمطابق 8 جولائی بروز پیر کو ہوگا اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کوئٹہ میں موسم گرد آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، چاند کی عمر 16 گھنٹے ہوگی، کوئٹہ میں چاند 8 بج کر 10 منٹ سے 8 : 27 تک دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں ممبر صوبائی رویت ہلال کمیٹی محمد عارف سیالوی اور مفتی محمد اسحاق ساقی نے بتایا کہ لاہور میں محرم الحرام 1446ھ کا چاند نظر نہیں آیا اور پنجاب بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت7:51منٹ تھا۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔