سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں دو الگ الگ واقعات میں مجموعی طور پر 5کشمیر نوجوان شہید اور 2فوجی اہلکار مارے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے گاوں موڈرگام میں بھارتی فوج، نیم فوجی دستہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی پولیس پر مشتمل چھاپا مار ٹیم نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ جواب میں اس گھر کو تباہ کردیا گیا۔ گھر کے ملبے سے ایک مسلح نوجوان کی لاش ملی۔
اس کے فوری بعد کلگام کے علاقے فریسام میں بھارتی فوج کی ایک گھر پر شدید گولہ باری میں 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک فوجی اہلکار بھی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
ترجمان بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس علاقے میں اب بھی دو عسکریت پسند کہیں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔
ضلع راجوری میں بھی بھارتی فوجی کے ایک کیمپ کے قریب فائرنگ کی اطلاعات ہیں جس میں ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منجاکوٹ آرمی کیمپ پر رات بھر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی جاتی رہی۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی دن میں بھارتی فوج تین حملوں کا سامنا کرنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ فوجی اڈوں، تھانوں اور چوکیوں کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
بدھ, ستمبر 3
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی