اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈان کے لیے جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری و نجی یونیورسٹیوں، کالجوں اور ہاسٹلز میں منشیات خصوصا آئس کی خرید و فروخت روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کا دورہ کیا جہاں ان کی زیر صدارت میں اہم اجلاس ہوا اور وزیرداخلہ نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود پاکستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف مثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔
محسن نقوی نے نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ڈرگ مافیا کے خلاف مثر کریک ڈان کا فیصلہ کرتے ہوئے حکام سے جامع پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سرکاری و نجی یونیورسٹیوں، کالجز اور ہاسٹلز میں منشیات خصوصاآئس کی خرید و فروخت روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں صوبوں سے مشاورت کی جائے گی اور اعتماد میں لیا جائے گا، وفاقی و صوبائی محکموں کا مشترکہ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوگا، جس میں صوبوں کے وزرائے ایکسائز اور آئی جیز پولیس کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے منشیات کی آن لائن خرید و فروخت روکنے کے لیے بھی پلان طلب کریا اور اے این ایف کو سائبر ڈرگ کنٹرول میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ منشیات خصوصا آئس کی لعنت نے کئی خاندان تباہ کر دیے ہیں، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کے لیے سب کو پوری قوت اور پختہ عزم سے اس لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا، آج ہم نے اس لعنت کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈال دیا تو یہ بہت بڑا کار خیر ہو گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی، افعال کار اور آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات نے لان میں پودا لگایا۔
قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اے این ایف کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے تو ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے ان کا استقبال کیا۔
وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی