بیجنگ: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چہرے کے مختلف حصوں کا درجہ حرارت متعداد دائمی بیماریوں سے تعلق رکھتا ہے۔
جرنل سیل میٹابولزم میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے تھرمل کیمرا کو استعمال کرتے ہوئے ایک دن ڈاکٹر اس سادہ سے طریقے سے انسانوں میں بیماریوں کی جلد تشخیص کرسکیں گے۔
بیجنگ میں قائم بیکنگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جنگ ڈونگ جیکی ہان نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ عمر کا بڑھنا ایک قدرتی عمل ہے۔ لیکن اس آلے میں یہ صلاحیت ہے کہ صحت مندی کے ساتھ عمر کے بڑھنے کو فروغ دے اور لوگوں کو بیماری سے پاک زندگی گزارنے میں مدد دے۔
اس سے قبل تحقیقی ٹیم نے چہرے کے سانچے کو یہ اندازہ لگانے کہ حقیقی عمر کے مقابلے میں انسانی جسم کی عمر کتنی تیزی سے یا سستی بڑھتی ہے، کے لیے استعمال کیا تھا۔
تازہ ترین تحقیق کے لیے محققین نے 21 سے 88 برس کے درمیان 2800 سے زائد چینی افراد کے چہروں کے درجہ حرارت کا معائنہ کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ان ریڈنگز کو ان کی صحت کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔
محققین نے لوگوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو اے آئی پروگرام میں ڈالا جس نے چہرے کے ان اہم حصوں کی شناخت کی جہاں درجہ حرارت عمر اور صحت سے واضح تعلق رکھتے تھے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ ذیا بیطس اور فیٹی لیور جیسی بیماریاں آنکھ کے حصے میں صحت مند لوگوں کے مقابلے میں زیادہ درجہ حرارت کا سبب ہوتی ہیں۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی